کامیاب زندگی گزارنے کے تین راستے

o-SUCCESS-facebook-3
Success

 

آگر آپ اپنے دماغ کو ایک اچھے لائحہ کار کےساتھ چلاناچاہتے ہوں، اوراپنےجسم کومثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھکر پورادن گزارناچاہتےہوں تومیرامشورہ ہےکہ یہ تحریرضرورپڑھیے۔ ہم تین بنیادی اجزاء کاجائزہ لیں گےجوکےدنیا کےتمام کامیاب لوگوں نےاپنائےاور آپ بھی ان اجزاء کواپنی زندگی کاحصہ بناکر کامیاب لوگوں کی فہرست میں صف آراء ہوسکتےہیں۔

یہ دورجدت پسندی کا نئی سے نئی تخلیقات کا،ایسے میں سب سےبڑی غلطی لوگ یہ کرتے کہ وہ خودکارجہازران بن کروہ کرناشروع کردیتےہیں جوباقی سب کررہےہوتےہیں۔ کیونکہ ہم اپنےاردگردبسنےوالے لوگوں کی پسندیدہ زندگی گزار رہےہوتےہیں۔جبکہ ہمیں اپنی پسنداور شوق کےمطابق زندگی بسرکرنی چاہیے۔ وگرنہ آپ اپنےمقصدسے منحرف ہوجائیںگے۔

آپکی زندگی کےکیامقاصدہیں؟

ا۔اچھی صحت، تندرست و توانارہنا؟

ب۔ خیالی نوکری، بہترین گھراورخوشخال زندگی؟

ت۔ اوربہتات میں روپیہ پیسہ اور ہرخواب جاہے اپنےخاندان کےکسی فردکا سب کے خواب پورےہوں۔

آگرآپ یہ سب کچھ حاصل کرناچاہتے ہیں تو پھران تین اجزاءکواپنی زندگی کامعمول بنالیجئیے۔

ا۔اپنی زندگی کےمقاصدلکھنا۔

اا۔ اپنے اندر خوداعتمادی اور یقین کی فضاپیداکریں۔

                                                 ااا۔اپنے آپ میں سرمایہ کاری

ا۔اپنی زندگی کےمقاصدلکھنا:

آپ صبح سویرے اٹھ کرجوپہلا کام کرتےہیں وہی یہ اخذکرتاہے کہ آپکا دن کیساگزرےگا۔ آگرآپ بیدارہوتےہی اپنے دماغ کومضبوط اورتروتازہ رکھنےکی عادت بنالیں توآپکاہر دن پروڈکٹیواور بڑادن ہوگا۔اور یہ اسوقت ہوگا جب آپ ہرصبح اپنی زندگی کامقصد لکھنےکی سرگرمی کریںگے۔

جب آپ یہ کرچکےہونگے،توپھراپنی زندگی کاسب سےبڑامقصد جسے پوراکرنےکیلئےطویل وقت درکارہےاسے سیاہی سے نمایاں کریں۔اور اپنے آپسےیہ سوال کریں کےآجکےدن میں ایساکیاکرسکتاہوں جومجھےاپنی منزل کےقریب لےجائے۔اب وہ تمام اقدامات لکھئیےجوآپ اٹھاسکتےہیں ان میں سےدواہم ترین راستےچنکران پرعمل کرناشروع کیجئے۔اسوقت تک اسی لائحہ عمل کواپناکررکھیں جب تک اسےپانہ لیں۔

یہ انتہائی مضبوط راستہ ہےاپنےآپکوصبح سویرےصحیح ڈگرپرگامزن کرنےکا۔بجائےاسکے کہ آپ صبح بیڈپرلیٹ کر تیس سے چالیس منٹ تک خودکوجگانےاوراپنےدماغ کوچلانےپےلگادیں۔

       اسکاایک اوربڑافائدہ یہ بھی ہےکہ جب آپ اپنےمقاصد کی فہرست تیارکرتےہیں اوروہ اچیومنٹس بھی لکھتےہیں جوآپ پایاتکمیل تک پہنچاسکےتوآپکودلی اطمینان اورخوشی ملےگی۔اس عمل کوبارباردوہرانےسےانسان کی زندگی کازاویہ یکسربدل جاتاہے۔اور پھرانسان سارادن انتہائی سوچ سمجھ کر،اپنےمقصدکوسامنےرکھتےہوئےفیصلہ کرےگا۔ وہ گولزجوتحریرنہیں کیےجاتے وہ خواہش بن کرادھورےہی رہتےہیں جبکہ جوشخص مذکورہ بالاہدایات پرعمل کرتا تووہ اگلےمرحلےمیں داخل ہوتاہے۔

اا۔ اپنے اندر خوداعتمادی اور یقین کی فضاپیداکریں:

آپ کسی کامیاب انسان سےپوچھیےکہ اس سب کےپیچھےآخرکیارازچھپاہواہے آپ دیکھیں گےکہ ان میں یہ فارمولانمبردوقدرےمشترک ہوگا۔ یہ خود پر اور جو وہ کرناچاہتےہیں اس پریقین رکھتےہوںگے اور ایساکرتےہوئےوہ کسی بیرونی خوف کاشکار نہیں ہوتے۔ آگرآپکو ابنے آپ پریقین نہیں توکوئی دوسراکیوں کرے؟

جب بھی کوئی آپسے زندگی کےمقاصدپوچھے توبغیرکسی جھجک کےاپنی منزلوں کاذکرکریں۔ آگرآپکی منزل بڑی ہوگی تولوگ آپ پرہنسیں گے۔ آگر آپ اپنے گولزسے متعلق عدم تحفظ کاشکارہوگےتو پھرغلط فیصلےکریں گے اسطرح آپ کہی کہ نہ رہیںگے۔ اپنا راستہ خودمتعین کیجئیے اور اس پرڈٹ جائیے۔ آخرکاراس دنیالوگ میں ہے ہی کتنےلوگ ہیں جواپنےخوابوں کوپورا کرناچاہتے ہیں۔ آپکی زندگی کامقصد کیاہے؟ ہم نہیں جانتے، اکثریت میں لوگوں کایہ جواب ہوا کرتاہے جب کوئی ایساسوال کیاجائےتو۔ لحاظہ آپ خودکواپنے مقصدتک محدودکردیں۔ آپ چونکہ اتنی ہمت رکھتےہیں کہ اپنے مقصدسےوابستہ ہیں اسی لیےسب آپکی عزت کریںگے۔

ایک لڑکاکسی ویڈیوسٹورمیں کام کرتاتھا وہ ہرروزدومیگزین لایاکرتاتھاایک میں بہت سے بزنس آئیڈیاز اوردوسرےمیں دنیاکی مہنگی ترین گاڑیوں کی فہرست اورتصاویرتھیں۔ جب استادنےپوچھاکہ تم روزانکوکیوں دیکھتےہو؟۔ تو اس نے کہاکہ میں تلاش کررہاہوں کہ ان میں سےکونسی گاڑی خریدی جائے۔ یہ سن کراستادکارویہ بلکل عام لوگوں جیساتھا۔ کہ یہ حاصل نہیں کرسکوگےاورپھردکھہ ہوگا۔

خیراس نے کچھ عرصےکیبعد نوکری چھوڑدی اوراپنےکی اپنےخوابوں کی تکمیل کیلئیے نکل پڑا۔ کچھ عرصےکیبعدوہ ویڈیوسٹورگاڑی میں بیٹھکر آیا اور وہاں سے میگزین اٹھائی اورسٹورمیں داخل ہواتودیکھاکہ وہی عملہ ابھی بھی وہاں کام کرتاہےجواسکے دورمیں تھا۔ اب ذراسوچیے کہ ان سب کے چہرےکےتاثرات اسوقت کیاہوئےہوگے۔ یہی وہ لمحہ ہےجوآپ کی مسرت کاسبب بنتا ہے۔ یہ اسی وقت ممکن ہےجب آپ خودپریقین کریں۔

اپنی زندگی اپنے خوابوں کی مانندگزارنے کیلئےپہلامرحلہ ہے اپنی صلاحیتوں پربھروساکرنا اورپھر خواب دیکھنا۔جب آپ یہ بات ذہہن نشین کرلیتے ہیں کہ میں نے پہلے بھی بہت سی ناممکن چیزوں کو ممکن بنایاہے توآپ کےاندر خوداعتمادی پیداہوتی ہے۔ جس کے بعدآپ ایسے اقدامات اٹھانے میں کسی قسم کی دقت محسوس نہیں کرتے، اور کامیابی آپکے قدم چومنےلگتی ہے۔ آپ کو یقین ہوجاتاہےکہ آپ اپنا ہر خواب کو پورا کرسکتےہیں۔

مستقل بنیادوں پریہ عمل دہرانے سے اپنے خوف اور ڈرپرقابوپایاجاسکتاہے۔ اٹھیے اور باہرنکل کر من پسند دن کے خواب دیکھیے۔ خود پراعتماد کیجئیے اور اپنے خوابوں کی زندگی گزارئیے۔ جب آپ یہ عمل بار بار دہرائیں گے تو یہ یقین جنم لےگا کہ آپ سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔

اب باری آتی ہے تیسرےمرحلے کی جو آپ کو خوشیوں سے بھرپور زندگی تک لے جائے گا۔

ااا۔اپنے آپ میں سرمایہ کاری:

کسی عقل مندسے کسی نے پوچھا کہ انویسٹیمنٹ کےکون کونسے راستے ہیں توجواب انتہائی سادہ اورخوبصورت تھاکہ”اپنے آپ میں سرمایہ کاری”۔ اس بندےکانام وارن بیفٹ تھا۔ یہ دنیا کابہترین سرمایہ کارتھا۔اور فوربز کےجاری کردہ اعشارئیے کیمطابق ان کی کل دولت ترپن اعشاریہ پانچ بلین ڈالرتھی۔

جیم جائیں اور ٹرینگ حاصل کریں۔

ہرروزکم ازکم ایک گھنٹے تک نئی کتابوں کامطالعہ کریں۔

ہمیشہ اپنےپاس قلم اور کاپی رکھیں تاکہ کوئی بھی آئیڈیا ضائع نہ ہو۔

اپنے اندرنئی صلاحیتیں پیداکریں اور اپنے لیے وقت نکالیے۔

آخری ہدایت یہی ہے کہ یہ سب کریں اور جاری رکھیں۔

بعض اوقات ایساہوتاہے کہ مشکلات بڑھ جاتی ھیں اور راستہ طویل لگتاہے۔ ایسے میں صرف یہ کرتے رہنے اور اس پرڈٹےرہنے کی ضرورت ہوتی ہےاوروآپس اپنے مقاصدکا سوچیں توآپ یک دم بہتری محسوس کریں گے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s