موجودہ صدی کی حیران کن ایجادات

6358850986901693652109630270_TECH-TRENDS

بلیوٹوتھ: یہ ٹیکنالوجی انیس سو نناوے میں سامنے آئی مگر اس کا باقاعدہ استعمال سن

دوہزار میں شروع ہوا جب یہ ایپلیکیشن کے طور پر موبائیل کمپنیز نے اپنائی اور نئے دور

کاآغاز ہوا۔ یہ ایپلیکیشن موبائیلز اور کمپیوٹر سسٹمز کے لیے کارآمد ہے۔ آپ ایک موبائیل یا

پھر ایک پرسنل کمپیوٹرسے دوسرےموبائیل یاسسٹم کو کوئی بھی فائیل بھیج

سکتےہیں۔اورساتھ ہی ساتھ آپ دوسسٹمز سینکرونائیز کرکے ایک ساتھ چلاسکتے ہیں۔

ایبائیوکار آرٹیفیشل ہارٹ: ایک قسم کامصنوعی دل جوکہ بلکل انسانی دل کی طرح کام

کرتاہےاور دوہزارایک میں پہلی مرتبہ انسانی دل کی جگہ مصنوعی دل لگانے کاکامیاب

تجربہ سرانجام دیا گیا۔ یہ اسی اثناءمیں پہلےکی ایجاد کردہ مشینوں سے بہترتھا اور انفیکشن

ودیگر پریشانیوں اورخطرات سےخالی تھا۔

ایپل آئی فون: دوہزارسات میں ایپل نے پہلا ٹچ سکرین سمارٹ فون متعارف کروایا۔ ایپل کمپنی

کی اس نئی ٹیکنالوجی نے سمارٹ فون کو ایک نئے اوربہترمقام پرلاکھڑاکیا۔ اور اس جدت

کےظہور پذیرہوتے ہی الیکٹرونکس کی دنیا میں آئی فون کاراج ہوگیا۔ایک محتاط اندازے

کےمطابق ایپل ابھی تک نوسوملین سے زیادہ آئی فون فروخت کرچکاہے۔

بی بی سی آئی پلئیر: دوہزارسات کے دوران جب لوگ ٹی وی پروگرامزیا مکمل دورانیے

کی فلمزدیکھنے کےلیے ڈاؤن لوڈنگ کیاکرتےتھے اس عرصے میں بی بی سی نے انٹرنیٹ

ٹی وی سروس فراہم کرکے پوری دنیاکوحیران کردیا۔ آپ اپنی مرضی کاپروگرام لائیوانٹرنیٹ

پرسٹریم کرسکتےتھے۔ بعدازاں نیٹ فلکس اور امیزون پرائم انسٹینٹ نے یہ ذمہ داری خوب

سنبھالی اور اس فیلڈمیں سب سے بہتر پوزیشن پربراجمان ہوگئے۔

فورجی موبائیل انٹرنیٹ: دوہزارآٹھ میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکشنزنے موبائیل فون انٹرنیٹ

فورتھ جنریشن یعنی فور جی کومتعارف کروایا۔ یہ تھری جی موبائیل انٹرنیٹ سےواضح

طورپر تیزاورمنظم انٹرنیٹ سروس ثابت ہوئی۔ اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ اس

کےبعدلوگوں کی زندگیوں میں انقلاب آگیا۔ اب ایچ ڈی موبائیل ٹی وی، گیمنگ سروس، کلاؤڈ

کمپیوٹنگ، ویڈیوکانفرسنگ اور آئی پی ٹیلی فونی سب کچھ ممکن ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s